Oct 13, 2017 07:20 pm
views : 499
Location : SDO Wapda Office
Pakpattan- Protest Against Wapda
پاکپتن،شہریوں کا واپڈا کے خلاف احتجاج
پاکپتن کے نواحی گاؤں امیر سوھارہ کے مکینوں نے 10 روز سے خراب ٹرانفارمر
اور بجلی کی بندش پر علاقہ مکینوں نے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف شدید احتجاج
کیا اوربجلی کو بحا ل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں کا ٹرانفارمر عرصہ دراز سے خراب ہے
جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں پینے کے لئے پانی تک نہیں ہے، کئی بار متعلقہ
ایس ڈی او کو تحریری طور پر درخواستیں دی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوابلکہ
متعلقہ ایس ڈی او سعید ہم سے بھاری رشوت کامانگتا ہے، علاقہ مکینوں نے
اعلیٰ حکام سے بجلی کی فوری بحالی اور کرپٹ افسر کے خلاف کاروائی کرنے کا
مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا
کہ مرتبہ درخواستیں دینے کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہوئی جبکہ ایس ڈی او
رشوت کے بغیر کام نہیں کرتا ،اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ راشی ایس ڈی
او کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔