Oct 13, 2017 07:34 pm
views : 620
Location : Faqeer Muhammad Road
Quetta- Firing On Police,Policeman Martyr,2 Injured
کوئٹہ دہشتگردوںکی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ,1 اہلکار جاں بحق،2زخمی
کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2
اہلکاروں سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے،زخمی پولیس اہلکاروں کوسول اسپتال منتقل
کردیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فقیرمحمدروڈپرپیش آیا، جہاں
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہےجسے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی جانب سے پولیس
اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے
اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی
ہے۔ٓ