Oct 13, 2017 07:38 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 390 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی
کے ساتھ 39846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔