Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 13, 2017 08:16 pm views : 633

Location : Ministry Of Foreign Affairs Office

Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
  • Urdu

اسلام آباد،افغانستان میں بھارت کا کردار خطے میں استحکام کے لئے خطرناک ہے،نفیس زکریا

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کا مؤجب بن رہا ہے جو خطے میں استحکام کے لئے خطرناک ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی 7 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور گزشتہ چند روز میں بھی 7 بے گناہ کشمریوں کو شہید کردیا گیا، وادی میں بڑے پیمانے پر گمنام قبروں کا انکشاف بھی بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری خونریزی کو روکنے میں کردار ادا کرے امید ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدتر صورتحال کے باعث خطے میں مخصوص حالات ہیں اور افغانستان میں بھارت کا کردار خطے میں استحکام کے لئے خطرناک ہے بھارت افغان سرزمین کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی کا مؤجب بن رہا ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گرد سب کے مشترکہ دشمن ہیں تمام ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی، انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ممکن ہیں، گزشتہ روز امریکی انٹیلی جنس اطلاعات پر ہی پاک فوج نے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا جنہیں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا، امریکا نے پاکستان کے تعاون اور مغویوں کی بازیابی پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ان دنوں امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور وفد کی وزیرخارجہ و سیکرٹری خارجہ پاکستان سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، ملاقاتوں میں امریکی وفد کو آپریشن رد الفساد، ضرب عضب اور خیبرفور کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved