کراچی ،پاکستان رینجرز (سندھ) کی کامیاب کارروائی ، میمن گوٹھ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع
ملی کہ لیاری گینگ وار(بابا لاڈلہ گروپ) سے تعلق رکھنے والے شرپسند
عناصرلالہ عمران عرف مام اورغفور عرف چھوٹو نے شہر میں دہشت گردی کی نیت سے
میمن گوٹھ کے علاقے درسانوں چنوں میں ایک مکان کے اندر اسلحہ اور ایمونیشن
چھپا رکھاہے۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے فوری
کارروائی کرتے ہوئے مکان میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیاجس
میں5 عدد ایس ایم جیز،2 عدد 9 ایم ایم پستول،3 عدد 30 بور پستول،ایک عدد
32 بور پستول ،ایک عدد ہینڈگرینیڈ بمعہ 2 عدد فیوز،ایک عدد آوان
لانچر،مختلف اقسام کی21 عدد میگزین اور مختلف اقسام کے 875 راونڈز شامل ہیں
۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے
اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور
پر رینجرز کو دیں ۔