Oct 14, 2017 02:43 pm
views : 634
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- 2nd PN International Nautical Competition Concludes
کراچی، دوسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلے چائنا نے جیت لیے
دوسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں میں چینی کیڈٹس اور مڈشپ مین کی ٹیم نے 4
گولڈمیڈلز جیت کر فتح اپنے نام کرلی جبکہ سری لنکا کی ٹیم نے دوسری پوزیشن
حاصل کی۔کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں
اور انعامات تقسیم کیے۔
پاک بحریہ کے زیر اہتمام پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والے دوسرے
بین الاقوامی ناٹیکل مقابلے تقسیمِ انعامات کی تقریب کے سات گزشتہ روز
اختتام پذیر ہوگئے۔کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اس موقع پر مہمانِ
خصوصی تھے۔
تین روزہ مقابلوں میں چین، سری لنکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان
نیول اکیڈمی اور پاکستا ن میرینز اکیڈمی کی کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔یہ
ایونٹ نیول فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کمپلیکس پی این ایس کارساز میں مختلف
کیٹیگریزمیں منعقد ہونے والے تیراکی اور لائف سیونگ کے مقابلوں اور کراچی
بندرگاہ میں ہونے والے سی مین شپ اور کشتی رانی کے مقابلوں پر مشتمل
تھا۔چینی نیول اکیڈمی کی ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران نہایت عمدہ کارکردگی
کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طو ر پر پورے مقابلے کی فاتح قرار اپائی۔
ترجمان پا ک بحر یہ کے مطابق مقابلوں میں لائف سیونگ ریس میں چین نے گولڈ،
سری لنکا نے سلور جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی نے برونز حاصل
کیا۔200میٹرانفرادی میڈلے میں سری لنکا نے گولڈ، چین نے سلور جبکہ پاکستان
نیول اکیڈمی نے برونز حاصل کیا۔100میڑ بریسٹ اسٹروک میں چین نے گولڈ، سری
لنکانے سلور جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی نے برونز حاصل کیا۔100میٹر فری
اسٹائل ریلے میں چین نے گولڈ، سری لنکانے سلور جبکہ متحدہ عرب امارات نے
برونز حاصل کیا۔4x100میٹر فری اسٹائل ریلے میں چین نے گولڈ، سری لنکانے
سلور جبکہ متحدہ عرب امارات نے برونز حاصل کیا۔سی مین شپ ریس میں متحدہ عرب
امارات نے گولڈ، چین نے سلور جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی نے برونز حاصل
کیا۔سیلنگ ریس میں چین نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات نے سلور جبکہ چین نے
برونز حاصل کیا۔