کراچی ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق کراچی پہنچنے پروزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے کیا۔
وزیراعظم آج پورٹ قاسم پر پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کا افتتاح کریں گے
اور شام کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کیے
جانے کا بھی امکان ہے جس میں کراچی سمیت صوبے بھر کی امن و امان کی
صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔