Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 14, 2017 03:51 pm views : 680

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab meeting with Turkish Delegation
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران احمت البراک نے پنجاب کے صحت، ہاؤسنگ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے کہا وزیر اعلی شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کرنے میں شہباز شریف کا کوئی ثانی نہیں۔
ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے مزید کہاپاکستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔پنجاب میں صحت، ہاؤسنگ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔160
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان اور ترکی کی لازوال دوستی مفید معاشی تعاون میں ڈھل رہی ہے۔دوستی کے یہ رشتے ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ ترکی نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاترکی کاہیلتھ کیئر کا ماڈ ل دنیا کا بہترین نظام ہے۔ پنجاب حکومت اور ترکی کے مابین صحت عامہ کی بہتری کیلئے تعاون بڑھ رہا ہے۔پنجاب حکومت نے نئے ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل اپنایا ہے۔ میرا مشن صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترکی کے شعبہ صحت میں تعاون سے بھی فائدہ دکھی انسانیت کو پہنچے گا۔ موجودہ حکومت زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری لائی ہے۔انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا گیا ہے۔لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہااس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں ملیں گی۔انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ ہمیں خوشی ہو گی کہ آپ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو دیگر شعبوں تک بڑھائیں۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپل?انٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف گورنر کے صدر ڈاکٹر سعید اختر، لارڈ میئر لاہور، چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved