کراچی ، عدالتوں میں ہلڑ بازی اور تشدد آئین کی توہین ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے
کارکنوں کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا
ہے۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے
ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے خلاف پولیس اور قانون
نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں ہمارے
کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ یوسی اور ٹاون سطح کےذمےداروں
کوگرفتارکیاجارہاہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ عدالتوں تک کوئی جلوس
نہیں آتا ہم اکیلے ہی عدالتوں میں پیش ہوتے رہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ
عدالتوں سے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ عدالتوں میں ہلڑ بازی اور
تشددآئین کی توہین کے ساتھ ساتھ غیر ذمہ دارانہ طرزعمل ہے، سیاسی جماعتوں
کےاکابرین ریاستی اور آئینی اداروں کےاحترام کاعملی مظاہرہ کریں۔