کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کی کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب میں شرکت
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنس میں گروپ کے 20 سال مکمل ہونے پر کے سی سی آئی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ تھے ،جبکہ شہر کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ
بزنس مین گروپ نے کراچی چیمبر کو اپنے پیروں پر کھڑا کیااور آج کراچی چیمبر
تاجروں کےمسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ
تاجروں نے کراچی کی ترقی میں اہم کرداراداکیا،اگر یہ تعاون برقرار رہا تو
گورنس میں مزید بہتری لائیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ ماس ٹرانز ٹ پر کا م کررہے ہیں،ٹریفک مسائل کے حل
کیلیے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بنائیں گے، کراچی سرکلرریلوے میں تعاون
پروزیراعظم کا شکرگزار ہوں،جس پر بہت جلدکام شروع کیا جائے گا،وزیر اعلی کا
کہنا تھا کہ کراچی کے د و اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے،مزید دو
اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام شروع ہونےوالاہے،انہوں نے کہا کہ کے فورواٹر
پروجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے،اکتوبرسے فروری 2018 تک شہرمیں ٹریفک مسائل
بڑھیں گے،شہرکوصاف اورخوبصورت بنائیں گے اس سلسلے میں شہری ہم سے تعاون
کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج تیلی 20
سال سے الیکشن جیت رہے ہیں، میں سوچ رہا ہوں کہ سراج صاحب کو اپنے الیکشن
سیل کا انچارج بناؤ ں تاکہ ہم بھی آنے والے الیکشن جیتیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، منظور وسان، سید ناصر شاہ، ایم پی
اے شرجیل میمن ، ڈاکٹر مہیش ملانی اور دیگر موجود تھے،وزیراعلیٰ سندھ کے
تقریب میں پہنچنے پر قاسم سراج تیلی اور دیگر کے سی سی آئی کے رہنماؤں نے
استقبال کیا۔