کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ ) کی کامیاب کارروائی ، پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع
ملی کہ کچھ شرپسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی کی نیت سے اسپلنڈڈ اسکول
شریف آباد لیاقت آباد کے قریب ایک پلاٹ میں اسلحہ اور ایمونیشن چھپا
رکھاہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے فوری کارروائی کرتے
ہوئے پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیاجس میں
ایک عدد رائفل 9 ایم ایم،ایک عدد رائفل 7 ایم ایم بمعہ 6 عدد میگزین،ایک
عدد 8 ایم ایم رائفل بمعہ 4 عدد میگزین،2 عدد میگزین 22 بور،2 عدد میگزین 9
ایم ایم پستول اورمختلف اقسام کے 365 راونڈز شامل ہیں ۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے
اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور
پر رینجرزکودیں۔