Oct 14, 2017 07:40 pm
views : 614
Location : Pakistan Military Academy Kakul
Abbottabad- Passing out parade of 136th PMA Long Course
کاکول ،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 136ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس کے گریجویٹس کی 136ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔
پاس آؤٹ ہونےوالوں میں سعودی عرب ،فلسطین ،ترکمانستان ،لیبیا کےکیڈٹس بھی
شامل ہیں۔برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر پریڈ کے
مہمان خصوصی تھے۔
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے پریڈکا معائنہ
کیا ،پریڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈ دیئے
اور خطاب بھی کیا ۔
عزازی شمشیر کمپنی سینیئر انڈر آفیسر عبدالحنان مصطفٰی جبکہ صدارتی گولڈ
میڈل کمپنی سینیئر انڈر آفیسر محمد اقبال نے حاصل کیا اوور سیز گولڈ میڈل
ترکمانستان کے جینٹلمین کیڈٹ ہدیبیرے نوف ایرش اور چیف آف آرمی اسٹاف کی
چھڑی جنٹلمین کیڈٹ محمد ارسلان یوسف اور کمپنی جونیئر انڈر آفیسر سعد حامد
کے حصہ میں آئی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بڑی تعداد میں مسلح افراد کے ریٹائرڈ اور حاضر
سروس افسروں سمیت کیڈٹس کے والدین اور دیگر رشتہ داروں نے شرکت کی۔