لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات
کی،ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں
پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی
حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ملتان
میں میٹرو بس سروس کے بعد سپیڈو بس سروس کے ذریعے عوام کو باکفایت اور
باوقار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے دور
میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی اورہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کی
ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو
سرمایہ کاری کی ہے اس کی ملک کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔