Oct 15, 2017 03:39 pm
views : 645
Location : 90 Shahrah-E-Quaid-E-Azam
Lahore- Rana Sanaullah Meets Scholars Delegation
لاہور،وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی علما کے وفد سے ملاقات
صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں سے صدر پاکستان
علماء کونسل پنجاب حافظ محمد امجد کی زیر قیادت جید علماء پر مشتمل 12 رکنی
وفد نے 90 شاہراہ قائداعظم پر ملاقات کی، اس موقع پر مرکزی نائب چیئر مین
پاکستان علماء کونسل حافظ محمد شعیب الرحمان قاسمی، صدر انٹر نیشنل ختم
نبوت پنجاب مولانا احمد علی ندیم ، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت مولانا
الیاس فاروقی، صدر علما ء کونسل وممبران کمیٹی مولانا قاری وقار احمد
عثمانی ، شیخ الحدیث و نمائندہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری
محمد نواس ، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل مولانا شاہ نواز
فاروقی،ممبر پاکستان علماء کونسل پنجاب مولانا حق نواز خالد، ایڈیشنل
سیکرٹری پاکستان علماء کونسل مولانا خالد محمود سرفرازی ، ڈپٹی سیکرٹری
پاکستان علماء کونسل قاری محمد مشتاق اور حافظ حذیفہ عثمانی بھی موجود تھے۔
علما کئ وفد سے ملاقات کے دوران وزیر قانون نے کہا کہ جو عالم دین مجھے
قریب سے جانتے ہیں وہ میری رسول ﷺ سے محبت اور عقیدت کو خوب سمجھتے ہیں،
انھوں نے کہا کہ میرے موقف کی گہرائی جانے بغیر اسے دانستہ طور پر سطحی
انداز میں پیش کیا گیا، یہ سمجھے اور جانے بغیر کہ بہتان بازی کتنا بڑا
دینی گناہ ہے، مخصوص لابی نے اسے سر زد کیا، انھوں نے کہا کہ جس کا ختم نبو
ت پر ایمان نہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، آج ہم بھی یہ کہتے ہیں سکھ ،
عیسائی ہمارے غیر مسلم بھائی ہیں تاہم یہ بات ہم احمدیوں کے بارے میں نہیں
کہہ سکتے، ایک غیر مسلم اقلیت کوہمارے آئین میں جو مذہبی اور شہری آزادی
حاصل ہے، ہم یہ آزادی احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت کا درجہ دیکر نہیں دے
سکتے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذکورہ ٹی وی پروگرام میں یہ میرا اصل موقف
تھا جس کو ہمارے سیاسی مخالفین اور ان جیسے منفی خیال لوگوں نے توڑ مروڑ کر
پیش کیا، انھوں نے کہا کہ احمدی خود کو مسلمان کہہ کر تبلیغ کرتے ہیں جو
کہ سراسر غلط ہے ۔
اراکین وفد نے رانا ثناء اللہ خاں کے قادیانیوں کے حوالے سے ان سے منسوب
بیان کے وضاحتی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا، انھوں نے
اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ رانا ثنا اللہ خاں ایک سچے اور پکے مسلمان
ہیں اور ختم نبوت پر یقین کامل انکے ایمان کا حصہ ہے، انھوں نے تسلیم کیا
کہ وزیر کے متعلقہ ٹی وی پر وگرام کو جان بوجھ کر متنازعہ بنایا گیا اور
پرنٹ میڈیا میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا گیا،میں سمجھتا ہوں کہ احمدی کسی
بھی غیر مسلم اقلیت کے مقابلے میں اللہ کے دین کے لیے زیادہ خطر ناک ہیں ،
انھوں نے کہا کہ ختم نبوت ایک حساس معاملہ ہے اسے سیاسی منافرت کی نظر نہ
کیا جائے، اجلاس کے آخر میں علما کرام نے چند انتظامی مسائل کے بارے میں
وزیر قانون کو آگاہ کیا ، صدر پاکستان علما کونسل پنجاب حافظ محمد امجد نے
کہا کہ سرگودھا میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنایا جائے جس
پر وزیر قانون نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو اس ضمن میں جلد ہدایات جاری کر
دی جائیں گی، آخر میں وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ خاں نے اراکین وفد کا
شکریہ ادا کیا۔