لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر
پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورملکی
صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ، خوشحال
،پر امن اور روشن پاکستان کی منزل قریب آچکی ہے اورسوا چار برس میں ملک کو
درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا
کہ مشترکہ بصیرت سے کئے جانے والے اجتماعی فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے
ہیں ۔ معاشرے میں اخوت ،بھائی چارے ، تحمل اور رواداری کے جذبات کو فروغ
دینے کی ضرورت ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید سی پیک کو نقصان پہنچانے
والے کسی طور پر عوام کے خیر خواہ نہیں،پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے
کیلئے سیاسی قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر
حافظ عبدالکریم اور امیر بیت المال سلمان منگلا بھی موجود تھے۔