Oct 15, 2017 11:25 pm
views : 615
Location : Different Places
Parachinar- Martyr FC Personnel Funeral Prayer
پارا چنار،کرم ایجنسی میں دھماکے کے نیتجے میں شہید ہونےوالے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کرم ایجنسی میں شہیدکیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی
گئی،شہداء کی میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی علاقوں میں روانہ کردی گئی
ہیں۔
کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے نصب کردہ بارودی
سرنگ کے دھماکے میں فوج کے کیپٹن سمیت 4فوجی اہلکار شہیداور 3زخمی ہوگئے
تھے،شہداء کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے،نمازجنازہ میں کورکمانڈرنذیراحمدبٹ
،جی اوسی میجرجنرل اطہرعباس،پولیٹیکل ایجنٹ بصیرخان سمیت اعلیٰ افسران
اورسول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد شہداء کی میتوں
کوبذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی گاؤں میں روانہ کردیاگیاہے۔