Oct 16, 2017 12:51 pm
views : 688
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 484 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،484 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 484 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 40331 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر288 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،69 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔