Oct 16, 2017 01:10 pm
views : 681
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Video Link Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے
خطاب کیا۔ اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ سے ہڈیارہ ڈرین تک سڑک کی توسیع
اورکشادگی کے منصوبے کا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہایہ
منصوبہ ملتان اوردیگر شہروں سے لاہورآنے والی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے
کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو بے پناہ سہولت ملے
گی۔اس منصوبے پر تعمیراتی کاموں میں معیار اوررفتارکا خصوصی خیال
رکھاجائے۔
محمد شہباز شریف نے کہاپنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی
مقررہ مدت سے قبل مکمل ہونا چاہیئے۔پنجاب حکومت نے منصوبوں کی تیزرفتار
اورمعیاری تکمیل کے حوالے سے نئے پیمانے مقرر کیے ہیں۔اس منصوبے پر
عملدرآمد کے حوالے سے اسی معیار پر عمل کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر منصوبہ بندی
وترقیات اورچیف سیکرٹری کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
بھی کی ۔اسٹیرنگ کمیٹی منصوبے کے تمام امور پر عملدر آمد کے ذمہ دار ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ٹریفک کے موثر متبادل
انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ایسے متبادل ٹریفک انتظامات کیے جائیں جس سے
عوام کو کم سے کم دقت کا سامنا کرنا پڑے۔پنجاب حکومت نے منصوبوں پر 24گھنٹے
کا کلچر متعارف کرایا ہے۔اس منصوبے میں بھی 24گھنٹے کام ہونا چاہیے۔
چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران،ایم این اے افضل
کھوکھر،چیف سیکرٹری،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سیکرٹری تعمیرات و
مواصلات،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے
اجلاس میں شریک ہوئے۔