Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 16, 2017 02:52 pm views : 659

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Multan Journalist Delegation
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملتان پریس کلب کے وفد کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملتان پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیاد ت ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم کر رہے تھے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں کے وسائل فراہم کئے ہیں۔جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے ہم پلہ لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
محمد شہبازشریف نے کہاتعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔تمام بڑے اور اہم منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔ان شعبوں میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری و ساری ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا جنوبی پنجاب کے عوام کو وہ تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں جو وسطی پنجاب میں دی گئی ہیں۔ہر پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ آبادی کے تناسب سے 10 فیصد زائد رکھا گیا ہے۔ میرا دل جنوبی پنجاب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ 70 برس میں ملک نے بڑے ہچکولے کھائے ہیں۔ ہم سب کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان پریس کلب کیلئے 20 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے لئے 53 ملین روپے اور 96 ملین روپے علیحدہ علیحدہ گرانٹ کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے ملتان میں جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا سب آفس قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو کلب کی تاحیات ممبرشپ دی اوروزیراعلیٰ کو ملتان پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی۔شکیل انجم نے راجہ جہانگیر انور کو بھی ملتان پریس کلب کی تاحیات ممبرشپ دی۔
صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا شہبازشریف کے کام بولتے ہیں۔ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ کام کیا ہے۔ جب دھرنے دیئے جا رہے تھے اور الزام تراشیوں کی بوچھاڑ تھی تو شہبازشریف پھر بھی عوامی خدمت میں مصروف رہے۔
صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے مزید کہاشہبازشریف نے اندھیرے دور کرنے کیلئے دن رات ایک کیا۔ شہبازشریف کا نظریہ صرف کام، کام اور کام ہے۔ جھوٹے نعروں اور کھوکھلے دعووں سے کام نہیں چلے گا۔آپ کی طرح آپ کی ٹیم خصوصاً راجہ جہانگیر انور انتہائی محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ملک محمد احمد خان، رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس راجہ جہانگیر انور، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہد اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved