Oct 16, 2017 05:17 pm
views : 642
Location : Quetta Chaman Road
Chaman- Government Degree College Students Protest
چمن، گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کا کالج مسائل کے خلاف احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک
چمن میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء نے کالج مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔مظاہر ے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک ہوگئی ۔
مظاہر ے کے دوران طلباء نے نے ٹائر نظر آتش کیا جبکہ شاہراہ بند ہونے کی
وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث لیویز پولیس کو طلب کیا
گیا ۔
مظاہر ے میں شر یک طلباء نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دو سال سے اکثر لیکچرر
گھر بیٹھ کر تنخواں وصول کر رہے ہیں،تعلیمی سال مکمل ہونے کو ہو مگر نصب
کورس بھی نہیں پڑھایا گیا، کالج میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں دو ماہ
سے معطل ہے۔
طلباء نے مزید کہا لائبریری اور اسپورٹس کمپلیکس بھی بند ہے، کالج کے پرنسپل کو سال میں کئی مرتبہ ٹرتبدیل کیا گیا۔
چمن گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل نورالحق نے کہا غیر حاضر لیکچررز کے خلاف
کاروائی کی تو یونین نے احتجاج کیا، طلباء کو یقین دلاتا ہو کہ تعلیمی
سرگرمیوں کو بلاتعطل شروع کیا جائے گا، صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے
عمل درآمد صوبائی محکمہ تعلیم کا کام ہے۔