Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 16, 2017 05:33 pm views : 621

Location : Planning and Development Office

Islamabad- Deputy Chairman Planning Commission Sartaj Aziz meets British Prime Minister's Special Representative for Afghanistan
  • Urdu

اسلام آباد ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساوی تعلقات چاہتے ہیں، سرتاج عزیز

سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہشمند ہے۔
اسلام آباد میں ڈپٹی چئیرمین نجکاری کمیشن سرتاج عزیز سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اوون کینکن نے ملاقات کی۔ برطانوی وفد میں ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور دفاعی حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بیش قیمت قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے پاکستانی معیشت کے استحکام و سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان نے بلند ترین شرح نمو حاصل کی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور مساوی بنیاد پر تعلقات کا خواہشمند ہے، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا کیوں کہ پاکستان میں امن اور ترقی افغانستان میں قیام امن سے جڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے دونوں ممالک کے مابین کاروباری روابط وقت کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام و فوج کی قربانیاں قابل تعریف ہیں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved