اسلام آباد ، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا پاناما سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، دانیال عزیز
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس
کا پاناما سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، بس پروپیگنڈا کےذریعے کرپشن
ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے
کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، وہ جن
دستاویزات پر بحث کررہے ہیں وہ اگست دو ہزار سترہ کے ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق
نہیں اور نہ ہی انکے خلاف عہدے کے استعمال کا بھی کوئی الزام نہیں ہے،
انہوں نے نام لئے بغیر سیاسی بونے کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ
اوچھے ہتھکنڈے اور بیک ڈور استعمال کرکرکے چور دروازہ سے آگے آنا چاہتے
ہیں۔