Oct 16, 2017 07:01 pm
views : 610
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 944 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 944 پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 40791 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،82 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔