لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد
رفیق نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزیر ااعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے
ہیں۔21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ عوام
صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔عوام کی خدمت
کے لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے
صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور
جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔ یہ سیاسی
عناصر آئندہ عام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے۔