ننکانہ صاحب،کرم ایجنسی خرلاچی میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین کو سپرد خاک کردیا گیا
ننکانہ صاحب میں کرم ایجنسی خرلاچی میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید
ہونے والے کیپٹن حسنین کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان دھولر والا میں
ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر نے پڑھائی۔ پا ک
فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔
کیپٹن شہید حسنین کی نماز جنازہ کو آرمی کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد فل فوجی اعزاذ کے بعد شہید کی تدفین کی گئی۔
نماز جناز ہ میں شہید کے اہل خانہ، اعلی فوجی افسران ڈپٹی کمشنر ننکانہ، ڈی
پی او ننکانہ سمیت وکلاء،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔