Oct 17, 2017 01:04 pm
views : 486
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 392 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،392 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 392 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41183 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر251 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 186 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،53 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔