لاہور، صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت قائداعظم
لائبریری میں لائبریری اتھارٹی تشکیل دینے کے بارے میں اہم اجلاس
صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ کی سربراہی میں
قائداعظم لائبریری باغ جناح میں لائبریری اتھارٹی تشکیل دینے کے بارے میں
اہم اجلاس منعقد ہوا,اجلاس میں سیکرٹری لا ئبریری طاہر یوسف کے علاوہ
ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر اور نامور دانشور
،تجزیہ و کالم نگار مجیب الرحمان شامی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نےکہاکہ صوبے کی تمام لائبریریوں
کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لئے جلد پنجاب لا ئبریریز اتھارٹی کا قیام عمل
میں لایا جا رہا ہے،جس کے بعد تما م لائبریریوں میں قوانین کے مطابق بہترین
قابلیت کا حا مل عملہ تعینات ہو گا، عوام کو زیا دہ سے زیادہ دنیا بھر کی
کتابوں سے فوری مستفید ہونے کے لئے ای لائبریری کا عمل بھی شروع کر دیا
جائے گا۔
وزیر بلدیا ت پنجاب نے کہا کہ سال گزرنے کے باوجود آج تک کسی قسم کا
لائبریری ایکٹ نہ بنایا جا سکا جس کی بنا پر لائبریریوں میں نئی کتابوں کو
خریدا نہ جا سکا اور مختص فنڈز کو غیر ضروری طور پر استعمال میں لایا گیا،و
زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کی تمام لائبریریوں کے نظام اور
طریقہ کار کو باضابطہ طور پر قانون سازی کے ذریعے ایک اتھارٹی بنا کردنیا
بھرکی دیگر لائبریوں کی طرح جدیداورسائنسی انداز میں ڈھالنے پر کار بند عمل
ہیں۔
منشا اللہ بٹ نے کہاکہ حال ہی میں سروے کرایا گیا جس کے مطابق صوبہ کی
182لائبریر یوں میں سے صرف58لائبریریوں نے اپنی بہتر پرفارمنس کے بارےمیں
آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان لائبریریوں کو فراہم کردہ
فنڈز کےبارے میں بھی آ گاہی حاصل کی جا رہی ہے۔تمام سرکاری تعلیمی اداروں
میں قائم لائبریریز کی بھی چیکنگ اور مختص حکومتی فنڈز کے استعمال کے
بارے میں بھی ر پورٹ طلب کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں بیمار اور بند لائبریریوں کو از سر نو
زندگی دینے اور موجودہ لائبریریز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے
صوبائی سطح پر لائبریری اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کے لئے ڈرافٹ کی
تیاری کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے جسے منظوری کے لئے جلد چیف منسٹر کے پاس
بھجوا دیا جائے گا،وقت حاضر کا تقاضا ہے کہ نئی نسل کو جدید اور سائنسی
بنیادوں کے مطابق جدید علوم سے آشناس کرایا جا ئے۔
وزیر بلدیات نےمزید کہا کہ سائنس اور آرٹس مضامین پر مشتمل لائبریریوں میں
دنیا بھر کی اپ ڈیٹ کتب کا ذخیرہ رکھا جائے گاتاکہ ہماری ہونہار نسل نئی
اور جدید علوم سے بہرہ ور ہو اور استفادہ حاصل کرسکے۔انہوں نے کہا کہ جلد
چھوٹے بچوں کو لائبریریوں میں کتب بینی کی ترغیب کے لئے سٹوری پراجیکٹ بھی
شروع کیا جائے گا تاکہ بچوں کو ابتدائی سطح پر کتا بیں پڑھنے کا شوق پیدا
ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ای لائبریریز میں کمپیو ٹرز اور وائی فائی سسٹم کی
سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ طلباء دور حاضر کے مطابق معلومات حاصل
کر سکیں۔