Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 17, 2017 01:56 pm views : 491

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets CPNE Delegation
  • Urdu

کراچی ، جمہوریت کے فروغ میں آزاد میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ

کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے پانچ رکنی وفد نے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس کی قیادت سی پی این ای کے جنرل سیکریٹری اعجاز الحق کررہے تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں عامر محمود، اکرام سہگل، ڈاکٹر جبار خٹک اور مقصود یوسفی شامل تھے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر کسی بھی قسم کی قدغن نہیں کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ کسی بھی جمہوری معاشرے کے قیام اور فروغ کے لئے آزاد میڈیا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی تیزی سے ترقی اور ٹی وی چینلز کی فراوانی کی وجہ سے بعض اوقات خبر کی تصدیق نہیں ہوپاتی جس کی جانب توجہ دئیے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب حقائق پر مبنی اور اصولوں پر استوا ر خبر ناظرین اور قارئین تک پہنچانا ہونا چاہئے۔ کیونکہ میڈیا میں کہی اور لکھی جانے والی بات عوام پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور اسی سے رائے عامہ ہموار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام غیر جانبداری سے حقائق کا تجزیہ کرکے اسے عوام کے سامنے رکھنا ہونا چاہئیے تاکہ وہ اس کی صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کرسکیں۔ سیاسی و معاشی معاملات پر مثبت انداز میں بحث و مباحثہ ضروری ہے تاکہ عوام کو ان کے بارے میں پتہ چل سکے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہو تو زیادہ بہتر ہے، حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی کو اعداد و شمار کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا جائے تو اس سے حکومت کو اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے لیکن اگر صرف ذاتی دشمنی اور مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر حکومت کے ہر عمل پر تنقید کی جائے تو اس سے مفاد عامہ کے کاموں میں رخنہ اندازی ہوتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں نسبتاً غیر جانبداری کاعنصر زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اخبار میں ہر نقطہ نظر کو جگہ ملتی ہے اور ہر کسی کا موقف عوام کے سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی پی این ای کی جانب سے مجوزہ پبلک ڈبیٹ اور ڈائیلاگ کی تجویز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
انہوں نے سی پی این ای کی جانب سے واشنگٹن اور لندن میں دفاتر کھولنے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ عالمی دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے سی پی این ای کی جانب سے اپنے ممبران کے لئے ہیلتھ انشورنس کے آغاز کی بھی تعریف کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved