Oct 17, 2017 02:25 pm
views : 483
Location : Prime Minister Office
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Ambassador of Turkmenistan
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے سفیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےترکمانستان،افغانستان،پاکستان،بھارت
گیس پائپ لائن منصوبے(تاپی )کوجلدازجلدمکمل کرنےکے مضبوط عزم کا اعادہ
کیاہے۔
ترکمانستان کےسفیر سےگفتگو کرتےہوئےانھوں نےکہاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان
مختلف شعبوں میں تعاون میں بدستوراضافہ ہورہاہےتاہم اس میں اضافے کی مزید
گنجائش ہے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں بھی
تعاون بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان
تجارت، مواصلات، سیاحت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے
ہوائی اور زمینی رابطوں کے فروغ کو سراہا۔