Oct 17, 2017 02:49 pm
views : 686
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Vice Admiral Syed Arifullah Hussaini
کراچی ،وائس ایڈمرل عارف حسینی کی گورنرسندھ محمد زبیر سے الوداعی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی شاندار پیشہ
ورانہ مہارت، ملک کی بحری حدود کی نگہبانی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک
بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
گیا۔
گورنر سندھ نے سید عارف اللہ حسینی کی پاک بحریہ کے لئے شاندار خدمات پر ان
کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عارف اللہ حسینی پاک بحریہ کے انتہائی
قابل افسر شمار ہوتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے سب معترف ہیں۔
وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
گورنر سندھ نے ہر موقع پر پاک بحریہ کی حوصلہ افزائی کی جسے وہ ہمیشہ یاد
رکھیں گے۔
اس موقع پر انہیں گورنر ہاؤس کا نشان بھی پیش کیا گیا۔