Oct 17, 2017 04:53 pm
views : 596
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA's
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ
ہوگی۔21کروڑعوام ہرموقع پر یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو
پہچان چکے ہیں۔دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا
گیا۔
محمد شہبازشریف نے کہا اگردھرنا گروپ ہوش کے ناخن لیتا تو بجلی کے کئی
منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے۔جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ
ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ کون
ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ان کی ترقی کا مخالف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہر محاذ پر شکست کے بعد دھرنا اورلاک ڈاؤن کے شوقین
گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے۔تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں
سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔پاکستان کے عوام کوکھوکھلے نعروں سے
نہیں دھوکہ دیاجاسکتا۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزیدکہا آئندہ عام انتخابات میں بھی
مسلم لیگ(ن) کی خدمت،دیانت،امانت اورشفافیت کی سیاست کامیاب ہوگی۔منتخب
نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین،ملک شاکربشیر اعوان،صاحبزادہ فیض الحسن اور دیگر شامل تھے۔