Oct 17, 2017 04:59 pm
views : 474
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- PTI Leader Babar Awan Media Talk
اسلام آباد،(ن) لیگی حکومت ملک کو غربت کی گہرائی میں چھوڑ کر جائے گی،فوری الیکشن کرائے جائیں،بابر اعوان
رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی نا اہل
انتظامیہ نے ملک میں لوٹ سیل کا لنڈا بازارلگا رکھا ہے،(ن) لیگی حکومت ملک
کو غربت کی گہرائی میں چھوڑ کر جائے گی پاکستان میں مہنگائی آسمان سے
باتیں کررہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کے اثاثے فروخت کرکے قرض لیا جارہا ہے، حکومت
سرکاری ادارے بیچ کر قرض لے رہی ہےاحتساب عدالت لوٹی ہوئی دولت واپس
لانے کا فیصلہ کرے،عدالتی حکم ہے کہ ان کیخلاف 6ماہ میں فیصلہ کرنا ہے ،ہم
فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما نےمزید کہا کہ ابھی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی
ہے،تاہم ن لیگ مہنگائی کو ساتویں آسمان پر پہنچا کر دم لے گی،نواز شریف
کہتے تھے کہ 90 والی قیمتیں لے آئیں گے ،حکومت کا قومی سلامتی سے کوئی تعلق
ہی نہیں بھڑکیں مارنے والے وزیر داخلہ تھوڑی شرم کریں اورفاٹامیں جہاں
ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں وہاں کا دورہ کریں ۔