Oct 17, 2017 05:53 pm
views : 652
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Shahid Khan Afridi
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب حکومت
کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا تعلیم، صحت اور دیگر
سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت نے
تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کئی
اقدامات کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہا نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز
میں آگے آنا چاہیئے۔ حکومت اس ضمن میں نجی شعبے کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرے
گی۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے کہاوزیراعلیٰ شہبازشریف
نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔پنجاب
حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔