Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 17, 2017 06:07 pm views : 661

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، عمران خان کو روکنا مشکل نہیں ناممکن ہوگیا ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روکنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم نے نیازی سروسز کی منی ٹریل بھی پیش کردی ہے یہ کمپنی عمران خان کی نہیں کیوں کہ وہ شئیرہولڈر نہیں ہیں اور ججز نے بھی کہا ہے کہ کیس ختم ہونا چاہئے جب کہ ہمارے مخالفین کو بھی اب لگتا ہے کہ ان کیسز سے کچھ نہیں نکلے گا اب مخالفین کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس استعمال کئے جارہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے نئی گاڑی مانگی ہے تو کیا یہ توہین عدالت ہوگی، ہائی کورٹ کو بتانا ہے کہ کہاں جائز تنقید ہے ایک اخبار سپریم کورٹ کے جج کے حوالے سے جھوٹی کہانی چھاپتا ہے لیکن عدالت عظمیٰ ان خبروں کا کوئی نوٹس نہیں لیتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے اور ہم بھی عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے اب عمران خان کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے ان کے غلط وارنٹ جاری کئے ہیں جنہیں چیلنج کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سرکاری خزانہ لوٹا اور سارا پیسہ بیرون ملک بھجوا دیا اب وہ احتساب عدالت میں جواب نہیں دے رہے، مریم نواز کہتی تھیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ چیف جسٹس نے خود کو پاناما کیس سے الگ کرلیا اور وہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کی سماعت خود کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری نے مزیدکہا کہ ملک نئے اتنخابات کی طرف جارہا ہے اور (ن) لیگ ٹوٹنے جارہی ہے جس کے دو گروپس بن چکے ہیں جن میں سے ایک گروپ چوہدری نثار کا ہے جو عقل کی بات کرتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved