Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 17, 2017 07:45 pm views : 617

Location : University of Malakand

Malakand- Chairman PTI Imran Khan addresses
  • Urdu

مالاکنڈ، آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد ملک کے تمام ادارے ٹھیک کریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد ملک کے اداروں کو ٹھیک کریں گے۔
مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں ائی، بیڈ گوررننس کی وجہ سے پاکستان مقروض ہوا، ملک کے سارے اداروں کو ٹھیک کرنا کوئی بڑی بات نہیں، امیروغریب کے لیے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ ملک کے سربراہ کو نکالا جائے تو وہ یہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا بلکہ ہمارے سابق وزیر اعظم 40 گاڑیوں کے ساتھ عدالت میں آتے ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی کہا کہ اداروں کی تباہی سے ملک تباہ جب کہ قانون کی بالادستی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں، گورننس کی ناکامی سے ہی ملک مقروض ہوا ہے ، دنیا کی خوشحال قوموں کا گورننس سسٹم بہترین ہے، آج بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے نکل چکا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان وسائل سے بھرپورملک ہے، مسلمان ملکوں کے پیچھے رہنے کی ایک وجہ بادشاہت ہے، درست نظام میں عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں تو یہ نہیں کہا جاتا کہ مجھے کیوں نکالا، گورننس کا مطلب ملکی اداروں میں قانون اور میرٹ کا نظام بہتر کرناہوتا ہے، خیبرپختونخوا میں 2013 سے پہلے 50 فیصد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں تھے، پاکستان میں تین الگ الگ نظام تعلیم چل رہے ہیں ، انگلش اسکول سسٹم، مدارس اورسرکاری تعلیمی ادارے ہیں، اچھے معاشرے میں انصاف اور میرٹ کا نظام اچھا ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 2002 میں پہلی بار ایم این اے بنا تو آفس میں چائے والا اسکول ٹیچر بننے کی درخواست لے کر آگیا، میں نے اس سے پوچھا تمہاری تعلیم کتنی ہے تو کہا کہ میٹرک فیل ہوں، میں نے کہا کہ تم اسکول ٹیچر کیسے بن سکتے ہو، اس طرح تو بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی پھر وہ کیسے آگے بڑھیں گے جبکہ تعلیمی میدان میں زبردست میرٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جیتنے کے بعد ملک کے اداروں کو ٹھیک کریں گے، پنجاب اور سندھ میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں، اے ڈی خواجہ نے کہاکہ ہمیں خیبرپختونخوا جیسی پولیس چاہیے، اے ڈی خواجہ خود کہتے ہیں کہ سندھ میں پولیس افسران پیسے دیکر اوپر آتے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں بہتر پولیس کی وجہ سے جرائم میں 70 فیصد کمی آئی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved