Oct 17, 2017 08:10 pm
views : 630
Location : Different Areas
Peshawar- Traffic police Peshawar distributed gifts to Citizens, Follows the Rules of Traffic
پشاور، ٹریفک وارڈن کا انوکھا اقدام،ٹریفک قوانین کی پاسداری پرشہریوں میں انعامات تقسیم
پشاور ٹریفک وارڈنکا انوکھا اقدام،ٹریفک قوانین کی پاسداری پرشہریوں میں
انعامات تقسیم کئے،کسی کو کولڈ ڈرنکس،تو کسی کو مگ دئیے گئے۔شہریوں نے بھی
ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چلان تھمانے والے مشہور ٹریفک
وارڈن نے اٹھایاایک انوکھا اقدام، دوران ڈرائیونگ سیٹ بلٹ باندھنا،ہیلمٹ کا
استعمال کرنا، ڈرائیونگ لائنسنس ہونے سمیت دیگر ٹریفک قوانین پر عمل پیرا
شہریوں میں کولڈ ڈرنکس،مگ اور دیگر مختلف اشیاء بطور انعام تقسیم کی۔
دوسری جانب شہریوں نے بھی اس انوکھے اقدام کو خوب سراہا۔شہریوں نے ٹریفک
وارڈن کی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی تبدیلی کو نہیں
دیکھا ۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حوصلہ افزائی مہم سے عوام میں ٹریفک
قوانین کے حوالے سیباآسانی شعور پیدا کر کے ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی
لائی جا سکتی ہیں۔