کراچی،بھارت کی جانب سے آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے حوالے سے شہریوں کی رائے
بھارت کی جانب سے آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیا ں جاری ہیں،سرحدی خلاف ورزیوں پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
بھارت کی سرحدی دہشت گردی اور شہریوں کو شہادت کی عوامی حلقوں نے شدید
الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ شہریوں نے ہر قسم کے حالات میں اپنی بہادر افواج
کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے اس معاملے کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، شہریوں
کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی حملے کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت
رکھتی ہے اور جب جب بھارت سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے بھاری
نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے،افواج پاکستان ملک اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر
ملکی سلامتی کو یقینی بنا رہی ہے تاہم حکومت کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات
اٹھانے چاہئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شہری آبادی پر حملے بھارت کی بزدلی کا منہ
بولتا ثبوت ہے،جبکہ افواج پاکستان ہر قسم کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی
صلاحیت رکھتی ہے،الحمداللہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اورہم سے ٹکر لینا بھارت
کومہنگاپڑ سکتا ہے۔
اس موقع پر ایک نوجوان شہر ی محمد کاشف نے کہا کہ بھارت ہمی چیک کرنا چاہتا ہے کہ ہم سو تو نہیں رہے۔
ایک اور شہر ی محمودخان نے کہا کہ ہمارے حکمران ٹائم پاس کر رہے ہیں اگر
ہمارے حکمران سنجیدہ ہو جائیں تو انکی عزت میں مزید اضافہ ہوگا۔
بزرگ شہر ی محمد امجد نے کہاکہ ہماری حکومت کو بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنانا چاہیے تاکہ بھارت ایسا نہ کرے۔