کوئٹہ،پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ،3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے دہشت گردوں نے پولیس
ٹرک کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار شہید جبکہ8اہلکاروں سمیت
10افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی
ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی جس کے باعث دھماکے کے نتیجے
میں3اہلکاروں سمیت 5افراد شہید جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے ۔
امدادی ٹیمیں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر رہی ہیں ،جائے وقوعہ پر
سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے
مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے،بتا یا جا رہا ہے کہ جس وقت پولیس
ٹرک کو نشانہ بنا یا گیا اس وقت اس میں 35اہلکار موجود تھے۔،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔