Oct 18, 2017 12:03 pm
views : 530
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 176 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،176 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 176 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 40548 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر226 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 67 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔