لاہور،پنجاب حکومت اور ترکی کی کمپنی کے مابین چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے حوالے سے معاہدے پر دستخط
پنجاب حکومت اور ترکی کی بین الاقوامی ڈرلنگ کمپنی کے مابین چنیوٹ میں خام
لوہے کے ذخائر کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئےہیں،معاہدے
کے تحت ترکی کی ڈرلنگ کمپنی چنیوٹ میں قدرتی ذخائر کی ڈرلنگ کا کام کرے گی
اور کام کا آغاز اگلے ماہ سے شروع ہوگا جو 8ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
معاہدے کی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی،پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری
محکمہ معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود اور ترکش ڈرلنگ کمپنی کے پراجیکٹ ٹیم
لیڈرسارپ آئیکن نے معاہدے پر دستخط کئی-
اس موقع پروزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے
کہ چنیوٹ میں 4،5برس قبل ملنے والے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینہ جات لگانے
کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکاہے جبکہ پہلے مرحلے کی بینک کو قابل قبول
فیزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے ، پہلے مرحلے کے تخمینہ جات کے مطابق چنیوٹ میں
زیر زمین 15کروڑ ٹن خام لوہے کے ذخائر موجود ہیں اوراس علاقے میں مزیداور
مقامات پر بھی قدرتی ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہی، ان ذخائر کا
تخمینہ لگانے کے حوالے سے دوسرے مرحلے کا معاہدہ طے پایاہے -
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ معدنیات حکومت پنجاب او رترکش کمپنی میں
طے پایا جانے والے معاہدہ خوش آئند ہے ، ان قدرتی وسائل کے تخمینہ جات
لگانے کا کام 8ماہ میں مکمل ہوجائے گا، دوسرا مرحلہ عوامی ترقی او رخوشحالی
کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اور رپورٹ کی روشنی میں ہم عملی اقدامات کر
کے زمین میں چھپے خزانے کو استعمال میں لا سکیں گے ،وزیر اعلی نے کہا
کہ2006-7 میں اس وقت کی حکومت نے چنیوٹ کے قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی
کوشش کی ،ایک امریکی کمپنی کو فراڈ کے ذریعے قدرتی ذخائر کا ٹھیکہ دیا
گیا،ہماری حکومت آئی تو میں نے اس فراڈ معاہدے کو منسوخ کیا ،اس وقت کی
حکومت نے اس منصوبے کو کوڑیوں کے بھاؤ من پسند کمپنی کو دیا،عدالت عظمی اور
عدالت عالیہ نے بھی قرار دیا کہ یہ معاہدہ فراڈ تھا اور اس حوالے سے
قانونی لڑائی بھی حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام نے جیتی، اس وقت کے پنجاب
کے حکمرانو ں نے خزانے کو لوٹنے اور لٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،امید
ہے کہ اب اس منصوبے پر تیزی سے کام ہوگا اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا
جائے گا-
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ یہ معاہدہ انتہائی شفاف طریقے سے طے پایا ہے،میں
ترکش کمپنی ،جرمن ماہرین ،صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان، صوبائی
وزیر قانو ن رانا ثناء ا للہ ، سیکرٹری معدنیات اور متعلقہ حکام کو شاندار
کام کرنے پر مبادکباد پیش کرتا ہوں،معاہدے کی تقریب میں صوبائی وزیر
معدنیات چودھری شیر علی خان، سیکرٹری ماحولیات،سیکرٹری منصوبہ بندی و
ترقیات، ترکش ڈرلنگ کمپنی کے جرمن ماہرین اور اعلی حکام بھی موجود تھے-