Oct 18, 2017 03:16 pm
views : 650
Location : Yadgar-e-Shohda Karsaz
Karachi- Karsaz Incident 10th Anniversary
کراچی،سانحہ کارساز کو دس سال بیت گئے
سانحہ کارساز کو دس سال بیت گئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ
کارساز کے شہداء کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے،اس موقع پر سانحہ کرساز
میں شہید ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ اورپیپلزپارٹی کےکارکنوں کی بڑی
تعدادیادگار شہدا پر پہنچ رہی ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی
جاری ہے۔
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا یادگار شہداپہنچی ،فاتحہ خوانی کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
سانحہ کارساز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحت حیدر رآباد میں عوامی جلسہ
منعقد ہوگا جس سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول زرداری خطاب کریں گےجبکہ
شہداء کے ایصال ثواب کے لیے آج کارساز پرقرآن خوانی بھی ہوگی۔
اکتوبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی کے موقع پر شاہراہ
فیصل کراچی کارساز پر بد ترین دہشت گردی ہوئی دو بم دھماکوں میں پیپلزپارٹی
کے 165 سے زائدکارکن جاں بحق اور 400سے زائد زخمی ہوئے تھے۔