Oct 18, 2017 03:33 pm
views : 603
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Philpines Delegation
کراچی ، فلپائن کے وفد کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات
کراچی میں فلپائن کے ادویات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے وفد نے گورنر سندھ
محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک فلپائن دو طرفہ
تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کو مزید بڑھانے، فلپائن میں پاکستانی ادویات کی
مانگ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس
موقع پر سینیٹر عبد الحسیب خان اور فار ما سوٹیکل مینوفیکچر رزکے عہدیداروں
بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں
سرفہرست ہے اس ضمن میں مختلف بیماریوں کی تحقیق اور عالمی میعار کے لحاظ سے
ادویات کی تیاری میں پاکستان کو نمایاں اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے پاکستانی
ادویات کی طلب میں زبردست اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے
مطابق ادویات کی تیاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فلپائن میں پاکستانی ادویات کی مانگ میں اضافہ
پاکستانی ادویات کے عالمی معیار کا واضح ثبوت ہے،فلپائن میں پاکستانی
ادویات کی برآمدات میں اضافہ سے دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہونگے۔ وفد
پاکستانی ادویات کے معیار، پلانٹ، منظم و منفرد انداز سے تیاری سمیت دیگر
اس سے متعلق کام کا جائزہ بھی لے تاکہ پاکستان میں ادویات کی تیاری سے لیکر
برآمد تک کے مراحل سے بخوبی آگاہ ہو سکیں کیونکہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ
پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مختلف بیماریوں سے انسانی جانوں کو محفوظ
بنایا جا سکے،اس سلسلہ میں تحقیق کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔
ملاقات میں فلپائن کے وفد نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاکستانی ادویات بہت
معیاری ہوتی ہیں، فلپائن میں پاکستانی ادویات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو
رہا ہے یہ فلپائنی عوام کا پاکستانی ادویات پر واضح اعتماد ہے، دوطرفہ
تعلقات کے استحکام، تجارت میں اضافہ اور سرمایہ کاری، پا ک فلپائن عوام کو
مزید ایک دوسرے سے قریب کررہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، قومی
معیشت کی ترقی میں کراچی مرکزی کردار ادا کررہا ہے، امن و امان کے قیام کے
بعد شہر میں سرمایہ کاری، تجارتی، ثقافتی، سماجی،صنعتی اور دیگر سرگرمیوں
میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال
کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں، فلپائنی سرمایہ کار بھی
شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کریں انھیں
فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ کر منافع یقینی ہے، شہر میں صحت، تعلیم،
انفرااسٹرکچر، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے۔