کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) انٹر سیکٹر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب،ڈی جی رینجرز (سندھ) کی شرکت
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) انٹر سیکٹر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی
تقریب کا انعقادکے ایچ اے ا سٹیڈیم گلشن اقبال کراچی میں ہواجس کے مہمانِ
خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعیدتھے۔
ترجمان پاکستا ن رینجرز (سندھ) کے مطابق فائنل میچ سچل رینجرز اور قاسم
رینجرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجس میں سچل رینجرز کی ٹیم نے کامیابی
حاصل کی۔
مہمانِ خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد سعیدنے میچ کے اختتام پر
کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کیش انعامات بھی دیئے۔