Oct 18, 2017 06:15 pm
views : 567
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 8 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 8 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 40733 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،211 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔