پشاور، خواتین اور خواجہ سراؤں کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد
پشاور میں خواتین اور خواجہ سراؤں کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے ورکشاپ
کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور خواجہ سراوں کو ہراساں ہونے سے بچنے
کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بتائے گئے۔
پشاور میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے خواتین اور خواجہ سراؤں کو ہراساں
کئے جانے کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں ضلع
بھر سے آئے خواتین اور خواجہ سراؤں کو ہراسمنٹ سے بچنے کے حوالے سے حفاظتی
تدابیر بتائے گئے۔
ورکشاپ کی انسٹرکٹر زکا کہنا تھا کہ خواتین اور خواجہ سراؤں میں ہراسمنٹ کے
حوالے سے قوانین کے بارے میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں ہراسمنٹ
کے کیسز سامنے آتے ہیں ۔
دوسری جانب ورکشاپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ورکشاپ سے ان کو ہراسا ں کئے
جانے کے حوالے سے قوانین کا علم ہو گیا اور اب وہ اس سے مستفید ہو سکتے
ہیں۔
ورکشاپ میں انسٹرکٹرز کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے خواجہ سراؤں
اور خواتین کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جاتی ہے تاہم اس ناسور سے ہمیشہ
کے لئے چھٹکارا پانے کے لئے خواتین اور خواجہ سراؤں کوخود بھی آگے بڑھنا
ہو گا۔