Oct 18, 2017 06:29 pm
views : 594
Location : Different Areas
Peshawar- Anti Dengue Campaign Begins
پشاور، ڈینگی سے متاثرہ پشاور کے 14 یونین کونسلز میں ہفتہ وار انسداد ڈینگی مہم کا آغاز
ڈینگی سے متاثرہ پشاور کے 14 یونین کونسلز میں ہفتہ وارانسداد ڈینگی مہم کا
آغاز ہوگیا۔ متاثرہ یونین کونسلز کے 96788 گھروں کے اندر اور باہر انسداد
ڈینگی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ہفتہ وارانسداد ڈینگی مہم میں محکمہ
صحت،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت اور یونسیف کا تعاون بھی
شامل ہے۔
پشاور میں گھروں کے اندر انسداد ڈینگی کے لئے 385 اور گھروں کے باہر 106
ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انسداد ڈینگی مہم میں 16 گاڑیوں کے ذریعے مچھر
مارا سپرے اور فیومیگیشن کی جائے گی۔
انسداد ڈینگی مہم کے لئے کل صبح یونیورسٹی ٹاون سے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔