Oct 18, 2017 07:17 pm
views : 650
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Video Link meeting regarding Safe City
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے
خطاب کیا۔اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لاہور سمیٹ دیگر شہروں میں سیف سٹی
پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے۔سیف سٹی پراجیکٹ
لاہورتکمیل کی جانب برق رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔سیف سٹی پراجیکٹ شفافیت
اورمعیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا۔منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی
ہوگی۔
محمد شہبازشریف نے کہامنصوبے پر عملدر آمد کی رفتار کی مسلسل مانیٹرنگ جاری
رکھی جائے۔شہروں کو محفوظ بنانے اورجرائم پر قابو پانے کے حوالے سے سیف
سٹی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس منصوبے کو ٹیم ورک کے طورپر کام
کرتے ہوئے پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا امن وعامہ کی فضاء کو بہتر سے بہتر بنانے
کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت تمام اداروں
میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔عوام
کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ موثر کردار ادا کرے گا۔لاہور
کے علاوہ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس کے منصوبوں پر
کا م شروع کر دیا گیاہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد اورمختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزیر ایوب گادھی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چےئرمین منصوبہ
بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے سول سیکرٹریٹ سے
ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔