کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سی ایم ہاؤس پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ہوئی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا
کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، کراچی پُرامن شہر ہے
اور کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، نیشنل
اسٹیڈیم کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جب کہ اگر آپ چاہیں گے
توائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آؤں گا۔
مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کوسیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے
کہا کہ ہم آپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اورجوسیکورٹی کے معیارآپ کے
ہیں سندھ حکومت اس قسم کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4
میچزکراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی نے پی سی
بی کے سیکیورٹی انچارج اورآئی جی سندھ کی ملاقات طے کروادی ہے جس کے بعد
سیکیورٹی انچارج کرنل اعظم کی آج ہی آئی جی پولیس سے ملاقات ہوگی۔