لاہور،صوبائی وزیر مواصلات و چیئر پرسن انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی
پنجاب ملک تنویر اسلم کی زیرصدارت انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا
اجلاس
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و چیئر پرسن انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ
اتھارٹی پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان کی زیرصدارت انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ
اتھارٹی آف پنجاب کا15واں بورڈ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ممبر صوبائی
اسمبلی عظمیٰ بخاری، نمائندگان ہائوسنگ، زراعت ، مواصلات و تعمیرات، فنانس،
ٹرانسپورٹ، ایریگیشن، پی اینڈڈی، ایگریکلچرڈیپارٹمنٹس اور ممبران انفرا
اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شامل تھے۔
اجلاس میں سی ای او انفرا اسٹرکچر ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل
کی جانب سے بورڈ ممبران کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبہ بھر میں 17ہیپاٹائٹس کلینکس کا قیام، لاہور اور
ملتان میں سینٹرل پتھالوجی لیبارٹریز کا قیام،جناح ہسپتال لاہور میں
ریڈیالوجی لیب،کالا شاہ کاکو میں میڈیکل ویئر ہائوس کا قیام،ڈی ایچ کیو
لودھراں میں شہباز شریف ماڈل ایمرجنسی یونٹ کی طرز پر اسٹیٹ آف دی آرٹ
ایمر جینسی یونٹ کا قیام،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں
کلاس رومز کی تعمیرو مرمت مختلف تجاویز کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔
ایجنڈے پر تفصیل سے بات چیت کے بعد تمام بورڈ ممبران نے لاہور،ملتان میں
3نئے ہیپا ٹائٹس ،گیسٹرو کلینکس کے قیام،لاہور میں سینٹرل پتھالوجی
لیبارٹری، جناح ہسپتال میں ریڈیالوجی لیب سمیت متعدد منصوبوں کی تعمیر و
مرمت کی حتمی منظوری دی.
اس موقع پرصوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک
نہیں کہ صوبہ بھر میں انفرااسٹرکچر کو مزید مضبوط اور پرکشش بنانے کے لئے
انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی
ہے۔
ملک تنویر اسلم نے کہا کہ ضرورت اس اقدام کی ہے کہ محکمہ صحت ہسپتالوں کی
تعمیر و مرمت کے ساتھ اسٹاف کی تعداد بڑھانے پر بھی توجہ دے تاکہ مریضوں کی
داد رسی ممکن ہو سکے، انہوں نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اجلاس میں منظور
ہونیوالے پراجیکٹس کی تعمیرو بحالی کو دور جدیدکے تقاضوںسے ہم آہنگ کرنے
کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔