Oct 18, 2017 07:59 pm
views : 514
Location : New Saryab Road
Quetta- Provincial Interior Minister Sarfaraz Bugti Media Talk, Bomb Blast New Sariab Road
کوئٹہ ، را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالےدہشت گردوں کی مددکررہی ہیں، سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ریموٹ
کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے
میں 7 پولیس اہلکارشہید جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل
کردیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ٹرک میں 35 سے زائد اہلکارسوارتھے، شہرکے سول
اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورطبی عملہ الرٹ ہے۔ پولیس اورایف
سی نے دھماکےکی جگہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اور علاقے میں
سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ
میں فرنٹ لائن پر ہیں،ہم پوری قوت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ
لڑیں گے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ
کیا، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح 8 بج کر25منٹ پر
جانیوالی پولیس گاڑی کونشانہ بنایا گیا،جس میں 6 پولیس اہل کار شہید 22زخمی
ہیں ، لاہور سے فارنزک ٹیم کل آئے گی ،فارنزک نمونے لیے جانے تک کل تک
سڑک بند رہے گی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اورایف سی کوپیشگی ایکشن کی وجہ سےنشانہ بنایاجارہاہے،مشکل دشمن سے لڑیں گے اور یہ جنگ جیتیں گے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد آج افغانستان میں جاکر حملوں کی
پلاننگ کر رہے ہیں ،را اور این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنیوالےدہشت گردوں
کی مددکررہی ہیں، دہشت گرد ہمارے خلاف حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین
استعمال کررہے ہیں،بلوچستان میں داعش یا ایسی جیسی کوئی تنظیم موجود نہیں۔